بلیک افگانو ۔ بلیک افغانو)Black Afgano
زرا تصور کیجئے کہ اولڈ لندن کے مضافات میں کسی ویران سے مقام پر ایک شاندار لیکن قدیمحویلی کی کشادہ لائبریری میں مومی شمعوں کی روشنی میں جس کی ہر دیوار کے ساتھ الماریوںمیں کتابیں چنی ہوئ ہوں اور ان کے درمیان ایک میز کے گرد فرانز کافکا، نکولو میکاولی، پاولوکوھیلو، چارلس ڈکنز ، خوشحال خان خٹک اور لیونارڈو ڈاونچی بیٹھے کافی اور سگار سے محظوظہورہے ہوں، ان میں سے ہر ایک نے اپنی پسند کی کتاب تھام رکھی ہو اور اپنی پسندیدہ خوشبولگارکھی ہو، چیڑھ کی لکڑی سے سلگتا آتشدان، ان کے درمیان رکھی پرانی کتابوں کے کاغذ کیمخصوص مہک کے ساتھ کمرے میں بھیڑ کے بالوں کے اون سے تیار کردہ قالین پر رکھے اخروٹ اورآبنوس کی لکڑی کے فرنیچر کے درمیان لوبان اور عود و عنبر کے بخور کے ساتھ بھنگ کے نیم خشکشدہ پتے بھی سلگ رہے ہوں تو اس کمرے میں ملی جلی مہک اور ان شخصیات کی علمی عظمت کااحساس جو تاثر پیش کرے گا بس بالکل ویسا ہی مجھے بلیک افگانو پرفیوم کی خوشبو سونگھ کرہوا۔ یہ ایک سنجیدہ اور بردباری کا احساس پیدا کرنے والی خوشبو ہے۔ خالص مردانہ اور سوبر۔
یہ پرفیوم بلیک افگانو، ناسومیٹو ( Nasomatto) نے 2016 میں لانچ کیا تھا، بلیک افگانو ایک وارم( warm)اور ووڈی( woody) مردانہ خوشبو ہے جسے الیسنڈرو گیلٹیری
(Alessandro Gualtieri)
نے تخلیق کیا ہے۔ یہ ایک سکون بخش اور سوچ کو مہمیز کرنے والی نرم خوشبو ہے جو عود اوربھنگ کے نوٹس کے ساتھ سوندھی مٹی کے سبز ٹاپ نوٹس سے شروع ہوتی ہے، اور کافی اورتمباکو کے منفرد پُرتعیش، امیر، پراسرار، ہر چیز سے بہت مختلف مردانہ احساس کو جگاتی ہوئبخور اور عود (Agarwood) کے دھواں دار بیس نوٹس اس کے نشہ آور، دیرپا اور فلسفیانہ نوٹسوالی خوشبو کی تکمیل کرتے ہیں۔
اس کے ٹاپ نوٹس میں, جیسے جب خزاں رسیدہ زرد لیکن قدرے نم پتے جلائے جاتے ہیں تب ایسیخوشبو ملتی ہے۔
لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس کو بنانے کے لئے بھنگ کے پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
سرفہرست نوٹس بھنگ عنبر اور گرین نوٹس ہیں۔ مڈل نوٹس ریزن، ووڈی نوٹ، تمباکو اور کافی ہیں۔بیس نوٹ Agarwood (Oud) اور بخور ہیں۔
یہ صاحب ثروت اور رؤسا کے استعمال کا مردانہ پرفیوم ہے کیونکہ اس کی قیمت ایک عام آدمی کیپہنچ سے بہت دور ہے۔ اس کے 30 ملی لیٹر کی بوتل غالبا” 45000 روپے قیمت ہے۔البتہ سستےریپلیکا بھی دستیاب ہیں۔
اس میں شامل بھنگ کے پتوں کی خوشبو کے نوٹس اس کو بہت منفرد اور سحر انگیز بناتے ہیں,
Nasomatto
ایک ولندیزی ( Dutch) پرفیومری ہے جس کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی تھی۔ ایمسٹرڈیم میں تیارکردہ یہ پرفیوم ہاؤس خوشبو کی تخلیق میں بہت جلد ایک منفرد اور مقبول مقام حاصل کرچکا ہے۔ان کی بنائ گئ ہر خوشبو میں آزادی، انفرادیت اور مختلف خوشبوؤں کو بہت لطیف انداز میں ہمآہنگ کرنے کی مہارت ان کو بہت خاص بناتی ہے۔ Nasomatto نے کئی خوشبوئیں متعارف کروائہیں جو دنیا بھر میں مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہیں۔ فرانس اور اٹلی جیسے قدیم پرفیوم بنانےوالوں کے درمیان اتنے کم عرصے میں اپنی انفرادیت و شہرت قائم کرنا بذات خود ایک کمال ہے۔
جیسا کہ آپ نے قیمت سے اندازہ لگایا کہ ہر عام آدمی اس پرفیوم کو استعمال کرنے کا سوچ بھینہیں سکتا البتہ اگر آپ دبئ میں رہتے ہیں تو یوسف بھائ سے اس پرفیوم کی ہوبہو کاپی انتہائ کمقیمت میں بنوا سکتے ہیں۔ یوسف بھائ دبئ میں 30 سال سے پرفیومز کا کاروبار کررہے ہیں اور ہربرانڈڈ پرفیوم کی ریپلیکا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہاں یوسف بھائ کی یوٹیوب کا لنک دیا گیاہے۔
https://youtu.be/5WIu0FxpyPw
Reviewed by
Sanaullah Khan Ahsan
#sanaullahkhanahsan
#ثنااللہ_خان_احسن
#Blackafgano
#black_afgano
#بلیک_افگانو
24/10/2022



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں