!میرا دل یہ پکارے آجا
!میرا دل یہ پکارے آجا
عائشہ سے ملئےجو” میرا دل یہ پکارے آجا” ڈانس پر راتوں رات وائرل ہوکر ایک اسٹار بن چکی ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ تجزیہ کرتے ہیں کہ عائشہ کے اس ڈانس کے وائرل ہونے کی وجہ کیا بنی؟
اس کے ڈانس کی جو منفرد بات مجھے محسوس ہوئ وہ یہ کہ ایک 68 سال پرانی فلم ناگن کےسلو ٹون انتہائ المیہ لیکن بہت متاثر کن کمپوزنگ والے گیت پر ایک طربیہ انداز والے ڈانس اسٹیپکے کمبینیشن نے ذہن پر ایک ناقابل بیان بہترین تاثر چھوڑا۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہو گا کہ اسویڈیو نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے۔ سوشل میڈیا اس وڈیو کی میمز سے بھرا ہوا ہے۔ یہ گانا، لڑکیکے انتہائی حساس ڈانس موو، سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس دھیمی المیہ ٹون پرایک خوبصورت کم عمر معصوم صورت لڑکی جس اعتماد سے ایک ھلکے پُھلکے رقص کے دوران ایکدو گرم قسم کے ٹُھمکے دار اسٹیپس بھی لگادیتی ہے وہ دیکھنے والوں کے دل و دماغ پر کیا تاثرچھوڑے گا یہ شاید عائشہ کے فرشتوں کو بھی علم نہ ہوگا لیکن یہاں انسانی ذہن کی پسند اورناپسند کو ناپنے کا کوئ معیار یا پیمانہ نہیں ہے۔ یہ رقص ناظرین کے دل کو کلک کرگیا اور عائشہراتوں رات چھا گئ۔ پاکستان سے زیادہ عائشہ انڈیا میں مقبول ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی عائشہ کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔
انسٹاگرام پر ان کے 300K سے زیادہ فالوورز ہوچکے ہیں۔ یہ انسٹا گرام پر اپنی وڈیوز ڈالتی رہتیہیں۔ جبکہ یہ وائرل ہونے والا ڈانس انہوں نے اپنی ایک سہیلی کی شادی کی مہندی کے موقع پر کیاتھا اور حسب معمول انسٹا گرام پر ڈال دیا تھا جہاں سے یہ وائرل ہوا اور پھر چل سو چل۔
اب عائشہ کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں یہ دو دوسرے مرد ساتھیوں کےساتھ اداکاری کرتی نظر آئ ہیں لیکن اس وڈیو میں عائشہ کے فیس ایکسپریشنز اور آواز نے ان کےوائرل وڈیو کے تاثر اور شہرت کی بینڈ بجادی ہے۔ دل ہی دل میں عائشہ کی شہرت سے خائف کچھلوگ ان کے چہرے کے کلوز اپ میں ان کے ایک پلاک کے شکار دانت کو دکھا کر مزاق بنا رہے ہیں۔
لیکن حقیقت یہی ہے کہ آپ عائشہ میں لاکھ کیڑے نکالیں لیکن یہ لڑکی اس وقت سوشل میڈیا پر راجکررہی ہے۔ گو کہ سوشل میڈیا پر یہ راج بہت مختصر مدت کے لئے ہوتا ہے لیکن اس کے اثرات وفوائد بڑے دورپا ہوتے ہیں۔
عائشہ کا دفاع کرنے والے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کمسن ہیں ابھی تو دودھ کے دانت جھڑناشروع ہوئے ہیں۔ نئے آجائیں گے۔ پسند کرنے والوں کو یہ ٹوٹا دانت بھی ایک ادا ہی لگے گا۔ اورویسے بھی نیا دانت امپلانٹ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے۔ البتہ عائشہ کو اگر اداکاری کرنی ہے تواپنے چہرے کے تاثرات اور آواز میں نکھار لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہر لمحہ پاؤڑی گرل والا لمحہنہیں ہوتا۔
عائشہ کا انسٹاگرام لنک یہ ہے👇

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں